مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کلکتہ ہائی کورٹ میں مشہور وکیل راما پرساد سرکار نے بی جے پی کے رتھ یاترا پر پابندی عائد کرنے کے لیے عرضی داخل کی ہے۔
وکیل راما پرساد سرکار نے کہا کہ کو رونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے اس کی رفتار سست پڑی ہے لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ صورتحال اب بھی سنگین ہے، اس درمیان بی جے پی کے ریاست کے تمام 294 حلقوں میں رتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ کسی بھی قیمت پر درست نہیں ہے۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ رتھ یاترا یعنی سیاسی جلوس جس ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوں گے اس سے کورونا وائرس کے بے قابو پانے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
وکیل راما پرساد سرکار کا کہنا ہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ میں رتھ یاترا کے خلاف عرضی داخل کرنے کا واحد مقصد ہے کہ سڑکوں پر لوگوں کو بھیڑ لگانے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی کے رتھ یاترا سے ریاست کا پرامن ماحول بگڑ سکتا ہے۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ ریاست کے پرامن ماحول اور کورونا وائرس کے مدنظر رتھ یاترا کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر بی جے پی نے ریاست کے تمام 294 حلقوں میں چھ فروری سے رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ چھ فروری کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے اور اسی دن رتھ یاترا کا افتتاح کریں گے۔