ETV Bharat / city

ممتابنرجی کی تشہیری مہم پر پابندی، کمیشن کے فیصلے کے خلاف دھرنا کا اعلان - mamta protest against the decision of the commission

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تشہیری مہم پر 24 گھٹنے کے لیے پانبدی عائد کردیا ہے۔ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرجمہوری اور غیر آئینی بتایا ہے۔

Mamata to stage dharna in Kolkata to protest EC's decision

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 9:55 PM IST

Updated : Apr 12, 2021, 10:00 PM IST

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی پر اگلے 24گھنٹے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی آج رات 8 بجے سے کل رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر جمہوری اور غیر آئین بتاتے ہوئے اس کے خلاف منگل کے روز کولکاتا میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دو معاملوں میں ممتا بنرجی کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگ کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسرے مرکزی فورسز کے خلاف بیانات دینے کے معاملے میں بھی الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کو نوٹس دیا تھا۔

ممتا بنرجی نے ان دونوں معاملے میں نوٹس کا جواب دیا تھا۔ وزیرا علیٰ نے کہا تھا کہ کمیشن کسی اور اشارے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بی جے پی کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتی رہیں گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مرکزی فورسز کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کے اشارے پر مرکزی فورسز کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو ڈرایا جارہا ہے'۔

Last Updated : Apr 12, 2021, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.