ETV Bharat / city

کولکاتا: چار دہائی بعد محمڈن اسپورٹنگ چمپیئن بننے کے نزدیک پہنچا - Muhammadan is on the verge of becoming a sporting champion

کولکاتا میں کھیلے جارہے کولکاتا فٹبال لیگ 2021 میں چار دہائی کے بعد ایک بار پھر سے محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم چمپیئن بننے کے نزدیک ہے، انہوں نے بھوانی پور ایف سی کے کو سات گول سے شکشت دی۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/10-October-2021/13312698_kolkata-pic.JPG

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 7:59 AM IST

کولکاتا: چار دہائیوں کے بعد مداح اپنی آنکھوں میں محمڈن اسپورٹنگ کے کولکاتا فٹبال لیگ 2021 کے چمپئن بننے کا خواب دیکھنے لگے ہیں، بھوانی پور ایف سی کے خلاف 0-7 کی جیت کے بعد اسٹیڈیم جم کر جشن منایا گیا۔

ویڈیو دیکھیے
مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں بھوانی پور ایف سی پر محمڈن اسپورٹنگ کی 0-7 گول سے جیت درج کی۔ جس پر شیدائیوں نے اسٹیڈیم کے باہر سڑکوں پر جشن منایا اور جان جان محمڈن اسپورٹنگ کی نعرہ بازی بھی کی۔محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے آج کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت 0-7 کی ریکارڈ جیت ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے راؤنڈ میچ میں بھوانی پور ایف سی کے خلاف 0-2 سے ملی شکست کا 0-7 سے میچ جیت کر انتقام لے لیا ہے، اس جیت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جان محمڈن اسپورٹنگ کلب بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا۔

مزید پڑھیں: کولکاتا کی منفرد بریانی درگا پوجا کے دوران بنگالیوں کی پہلی پسند

ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل میں ملی شکست کے بعد ہمارا کلب زخمی کی طرح میدان میں اتر رہا ہے اور حریف ٹیموں پر فتح حاصل کرکے واپس لوٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کی ٹرافی کے ساتھ انشاءاللہ چالیس برسوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے، کلب کے تمام سنئیر، جونیئر، اراکین اور ایک ایک شیدائی نے اس کے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات: ایک اور مسلم نوجوان کی رہائی

مرکزی وزیر کا بیٹا آشیش مشرا گرفتار

کلیانی میونسپل اسٹیڈیم کے باہر شیدائیوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کی آج کی ریکارڈ جیت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کی ٹرافی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کی جھولی میں آنے والی ہے۔
شیدائیوں نے کہا کہ وہ اب بھی ریفرینگ کے مظاہرے سے ناخوش ہیں.جانبدارانہ ریفرینگ محمڈن اسپورٹنگ کے چمپئن بننے کی دوڑ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.