ETV Bharat / city

دلیپ گھوش کا ابھیشیک بنرجی سے معافی کا مطالبہ

ابھیشیک بنرجی نے دلیپ گھوش کو غنڈہ کہا تھا جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ گذشتہ کئی روز سے دلیپ گھوش اور ابھیشک بنرجی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

kolkata: dilip ghosh demands apology from abhishek banerjee

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 8:49 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کے ایم پی ابھیشیک بنرجی کو لیگل نوٹس بھیجا ہے اور تین دنوں کے درمیان معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے دلیپ گھوش کو غنڈہ کہا تھا جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ گذشتہ کئی روز سے دلیپ گھوش اور ابھیشک بنرجی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

گذشتہ کئی روز سے بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی طرف سے مسلسل ابھیشیک بنرجی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھتیجا کہہ کر مخاطب کیا جا رہا تھا۔ جس پر ابھیشیک بنرجی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کو کچھ کہنا ہے تو ان کا نام لیکر کہا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کو اگر بی جے پی کے کسی رہنما کے بارے میں کچھ کہنا ہوگا تو ان کا نام لیکر ہی بولیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسی درمیان ابھیشیک بنرجی نے دلیپ گھوش کو ایک جلسے میں غنڈہ بول کر مخاطب کیا تھا۔ جس کے خلاف آج دلیپ گھوش نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

نوٹس میں دلیپ گھوش کے وکیل نے ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے تین دنوں کے درمیان معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کرنے کی بات کہی ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.