مغربی بنگال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل چار ہزار 459 کیسز آئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کل 63 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار چار سو پانچ پہنچ گئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ساڑھے چار ہزار کے قریب نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 961 کیسز آئے ہیں جبکہ شمالی 24پرگنہ ضلع میں 949 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 169پہنچ گئی ہے. محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ ہوگئی ہے. یہ ایک مثبت پہلو ہے. لیکن اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔
صحت انتظامیہ اپنی طرف سے کورونا پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے. اگر عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تو اس بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تہواروں کے موسم سے قبل طبی ماہرین نے کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا کے بے قابو ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جو اب سچ ثابت ہو رہا ہے۔
طبی ماہرین کے انتباہ کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ تہوار کے دوران پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے کو ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔