وزیر اعلی ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورہ ختم کرنے کے بعد ایک بار پھر جنگل محل کے دو روزہ دورے پر روانہ یو گئیں ہیں۔
شمالی بنگال کے دورے پر انہوں نے پانچ اضلاع کے اہل کاروں کے سے ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ کے دوران اضلاع میں سرکاری کام کاج کا جائزہ لیا۔اس میٹنگ میں چند ایک ہی اہلکار شخصی طور پر موجود تھے باقی اہل کار سے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی۔
شمالی بنگال کے بعد اب وزیر اعلی ممتا بنرجی کی نظر جنوبی بنگال پر ہے اسی لئے دو روزہ جنگل محل کے سفر روانہ ہو گئیں ہیں۔
منگل کے روز کھڑگپور میں انتظامیہ کی میٹنگ کے بعد رات سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ٹہریں گی۔صبح یہاں سے جھاڑگرام کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔جہاں ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق شمالی بنگال کی طرح یہاں تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔کچھ اعلی اہلکار میٹنگ میں شخصی طور پر موجود ہوں گے جہاں لوگوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کریں گی۔
زرعی،پنچایت، آب پاشی،زمین،امور داخلہ کے چیف سیکریٹری کے علاوہ ریاستی چیف سیکرٹری میٹنگ موجود رہیں گے۔
واضح رہے گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں شمالی بنگال کی طرح ہی ان اضلاع میں ترنمول کانگریس کو کافی نقصان ہوا تھا۔ مدنا پور ،جھاڑگرام ،پرولیا،بانکوڑہ ،بشنوپور کے تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر سبقت لے گئی تھی۔2021 میں ریاستی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
ممتا بنرجی اچھی طرح سے واقف ہیں کہ اقتدار میں برقرار رہنے کے لئے جنگل محل کے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنا ضروری ہے۔