ETV Bharat / city

بیرکپور: ترنمول-بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ، متعدد زخمی

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور انتظامیہ دفتر کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

پرچہ نامزدگی سے قبل ترنمول کانگریس-بی جے پی حامیوں کے مابین جھڑپ

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 4:11 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بیرکپور پارلیمانی حلقے میں پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو ئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اس دوران ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے مابین جم کر پتھراؤ بھی ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے بڑی مشقت اٹھانی پڑی، انہیں لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔

بیرکپور پارلیمانی حلقے کے تمام ساتوں اسمبلی حلقوں کے دورے کے دوران ووٹرز سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کیمرے سامنے کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہوئے، آف دی ریکارڈ انہوں نے کہا کہ' حالات بہتر نہیں ہیں، ایسے میں میڈیا کے سامنے کچھ بھی کہنا مناسب نہیں'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جاچکے ہیں، جس میں تقریبا 80 فیصد رائے دہندگان نے ووڈ ڈالے ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے 1 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے، تمام اظلاع میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.