ETV Bharat / city

'بی جے پی بنگال کے امن و امان کو بگاڑنا چاہتی ہے' - ی جے پی پر الزام

ترنمول کانگریس کے رہنما اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے بنگال کے امن و امان کے سلسلے میں دیے گئے بیان پر کہا کہ جے پی نڈا کو پہلے اپنے گھر کی فکر کرنی چاہیے، دہلی میں بھی ان کی حکومت ہے اور یوپی میں بھی۔

BJP wants to disrupt law and order in Bengal: Farhad Hakeem
بی جے پی بنگال کے امن و امان کو بگاڑنا چاہتی ہے: فرہاد حکیم
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 8:44 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے آج بی جے پی پر الزام لگایا کہ بی جے پی بنگال کی پر امن فضا کو مکدر کرنا چاہتی ہے۔ بنگال میں لوگ چین و سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔ بنگال کی عوام خوش ہے۔

بی جے پی بنگال کے امن و امان کو بگاڑنا چاہتی ہے: فرہاد حکیم

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت میں ریاست میں مکمل امن و امان ہے۔ لیکن بی جے پی کو برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ اسی لئے بی جے پی کے مرکزی رہنما دہلی میں بیٹھے ہوئے بنگال کے امن و امان کی بات کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کو پہلے اپنے گھر کو دیکھنا چاہئے دہلی میں بی جے پی کی حکومت ہے امن و امان کی ذمہ داری بی جے پی کے مرکزی حکومت کی ہے۔ لیکن وہاں کیا ہوا سب کو پتا ہے۔کیسے مذہب کے نام پر دہلی کے امن امان کو خطرے میں ڈالا گیا اور 53 افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان بحال رکھنے میں بی جے پی ناکام ہوئی ہے۔ یوپی میں بی جے پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہیں وہاں امن و امان کی صورتحال کیا ہے۔ ٓآٹھ پولیس اہلکاروں کا قتل کردیا گیا۔ بی جے پی بنگال کے امن و امان کی فکر نہ کریں یہاں سب کچھ بہتر ہے۔ یہاں کی عوام چین سکون سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بی جے پی بنگال کی پر امن فضا کو مکدر کرنا چاہتی ہے۔یہاں پر فرقہ پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ جیسا کہ کچھ دنوں قبل انہوں نے ہگلی ضلع میں کوشش کی تھی۔ بنگال کی عوام ممتا بنرجی کی حکومت میں خوش اور چین و سکون سے ہے۔ بی جے پی بنگال کے متعلق لوگوں گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.