ETV Bharat / city

مغربی بنگال: بی جے پی کے رہنما کا قتل - مغربی بنگال کی سیاسی خبریں

مغربی بنگال میں شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر منیش شکلا کو مبینہ طور پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے ذریعے گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی حکومت کے اعلی عہدیداروں کو پیر کی صبح 10 بجے راج بھون طلب کیا ہے۔

bjp
bjp
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 2:18 AM IST

بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ نے ٹی ایم سی پر شکلا کے قتل کا الزام عائد کیا ہے اور اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جگدیپ دھنکر نے "بدترین امن و امان کی صورتحال" کے نتیجے میں مغربی بنگال کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اور ڈی جی پی کو آج (پیر کے روز) طلب کیا ہے جس کے نتیجے میں ٹیٹا گڑھ میں کونسلر منیش شکلا کی ہلاکت ہوئی ہے۔

بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بنگال کو اب اس جگہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں قتل عام ہو جاتے ہیں۔ ٹیٹا گڑھ کے بی جے پی کونسلر منیش شکلا کو ٹی ایم سی کے غنڈوں نے گولی ماری تھی۔ قتل کا یہ سلسلہ واضح طور پر آپ (ٹی ایم سی) کے ناگزیر خاتمہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔'

مغربی بنگال کے لیے بی جے پی کے سینٹرل آبزرور کیلاش وجئے ورگیہ نے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) سے اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وجئے ورگیہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بی جے پی کارکن منیش شکلا کو ٹیٹا گڑھ پولیس اسٹیشن کے سامنے (شمالی 24 پرگنہ ضلع میں) گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کو کرنی چاہئے۔'

واضح رہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما منیش شکلا کو اتوار کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

شکلا بیرک پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔

سنگھ نے بھی برسراقتدار ترنمول کانگریس پر بی جے پی لیڈر کو گولی مارنے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی لیڈروں نے اس کے خلاف بی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.