ETV Bharat / city

لداخ میں کورونا وائرس کے 4 نئے مثبت معاملے - ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 4نئے مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

لداخ میں کورونا وائرس کے 4نئے مثبت معاملے
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 9:00 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 4نئے مثبت معاملوں کی تصدیق کے ساتھ ہی خطہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1005ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز یو ٹی لداخ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے 04 مزید مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں ایک ضلع لیہہ جبکہ بقیہ تین ضلع کرگل سے ہیں۔

لداخ میں کورونا وائرس کے 4نئے مثبت معاملے
لداخ میں کورونا وائرس کے 4نئے مثبت معاملے

بلیٹن کے مطابق خطہ لداخ میں مزید 49 کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ خطہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 178 ہے جن میں ضلع لیہہ میں 87 اور کرگل ضلع میں 91 ہیں۔ بلیٹن کے مطابق تمام فعال کیسز کی حالت مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کُل 1005 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 826 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 178 دیگر زیر علاج ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.