ETV Bharat / city

Vaishno Devi Yatra شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے آر آئی ایف ڈی والے شناختی کارڈ متعارف کئے - آر آئی ایف ڈی والے شناختی کارڈ متعارف

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ آر آئی ایف ڈی سسٹم سے ہم وقت پر یاتریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں اور یاترا پر نگرانی رکھ سکیں گے۔ RFID card features and details

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے آر آئی ایف ڈی والے شناختی کارڈ متعارف کئے

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 1:59 PM IST

جموں: شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ویشنو دیوی یاتریوں کے لئے ریڈیو فری کوئنسی آئیڈنٹی فکیشن (آر آئی ایف ڈی) والے شناختی کارڈ متعارف کئے ہیں۔ آر آئی ایف ڈی سے لیس اس کارڈ سسٹم کو 29 مقمات پر شروع کیا گیا ہے اور اس کے لئے مختلف انٹی نا اور راڈرس نصب کئے گئے ہیں۔ Vaishno Devi Shrine Board introduced RFID cards

اس نئے پروجیکٹ کے تحت چالیس نئے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سات ویری فکیشن سینٹر اور ایک نیا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اس سسٹم سے قبل یاتریوں کے لئے آن لائن یا کاؤنٹروں پر یاترا پرچے سسٹم دستیاب تھا۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ آر آئی ایف ڈی سسٹم سے ہم وقت پر یاتریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں اور یاترا پر نگرانی رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے یاترا کے عروج کے دنوں کے دوران یاتریوں کی تعداد کی حد پچاس ہزار مقرر کی ہے اور اس سسٹم سے ہم اس کی بھی نگرانی رکھنے کے اہل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے ہمیں یاترا کو مزید منظؓم کرنے میں مدد ملے گی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے اور زلزلے آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں لہذا یہ نیا سسٹم ہماری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم کے لئے معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Mata Vaishno Devi Yatra ویشنو دیوی یاترا کے لیے عقیدت مندوں کو ملے گا آر ایف آئی ڈی کارڈ

انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی وساطت سے ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یاتری کس ٹریک پر سفر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے ہیلی کاپٹر سروسز کو بھی مدد مل سکتی ہے۔ دریں اثنا یاتریوں نے اس نئے سسٹم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ سسٹم یاترا کے خوش اسلوبی انجام پذیر ہونے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.