جموں: جموں میں ناکہ چیکنگ کے دوران گاڑی سے پستول اور تیز دھار والے ہتھیار برآمد ہونے کے بعد پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ستواری چوک میں پیر کے روز ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی سے پستول ، گولیوں کے راونڈ اور تیز دھار والے ہتھیار برآمد کرکے ضبط کئے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار پانچ افراد کو حراست میں لے کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر جموں صوبے میں سیکورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ Five arrested in Jammu after countrymade pistol found in car
مزید پڑھیں:Police Arrests Drug Peddler in Budgam: بڈگام پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا
یو این آئی