ETV Bharat / city

'بنیادی مسائل حل کرنے کی ضرورت'

ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے میں محکمۂ سوشل ویلفیئر کی جانب سے متعدد کاؤنٹر لگائے گئے جہاں جاکر لوگوں نے اپنے اپنے مسائل درج کرائے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 3:54 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے گاؤں کٹرا میں ایک ہائر سیکنڈری اسکول کے احاطے میں میرا شہر میری شان نامی ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

میرا شہر میری شان پروگرام

اس تعلق سے پروگرام کے صدر و محکمۂ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر شمیتا سیٹھی نے عوام کے مسائل جاننے اور حل کرنے کے لیے لگائے گئے کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔

پروگرام کے پہلے ہی دن یہاں لوگ یہاں بڑی تعداد میں آئے اور اپنے اپنے مسائل یا سرکاری کام کاج کو حل کروایا۔

اس کے علاوہ صدر مہمان شمیتا سیٹھی نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت متعدد ضرورت مندوں میں چیک تقسیم کیے۔

مقامی لوگوں نے شمیتا سیٹھی سے مطالبہ کیا کہ ' علاقے کے اکثر لوگوں کی روزی روٹی یہاں آنے والے سیاحوں سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے ویشنو دیوی یاترا کے لیے آنے والے تمام عقیدت مندوں کو رعایت دی جائے۔

مقامی لوگوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کٹرا شہر میں خستہ حال سڑکیں پینے کے پانی کا نظم اور طبی نظام جیسے متعدد مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.