جموں کے سرور ٹول پلازہ کے معاملے پر آج سبھی ٹرک اور بس یونین کے لوگوں نے انتظامیہ اور ٹول ٹھیکے دار نگر سنگھ کے خلاف احتجاج کیا۔ دراصل، ٹول پلازہ پر بس ڈرائیورز سے زائد ٹیکس وصول کرنے کی وجہ سے بس یونین نے مظاہرہ کیا۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہماری اتنی آمدنی نہیں جتنی پیسے انہیں ٹول پر ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ ٹول غیرقانونی طریقے سے تعمیر کرایا ہے۔
احتجاج کرنے والے بس ڈرائیورز نے ڈرائیور کے ساتھ کی گئی مار پیٹ پر شدید غصے کا اظہار کیا اور ٹھیکے دار نگر سنگھ پر الزام عائد کیا کہ ان کی طرف سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر کسی نے ان کے خلاف آواز اٹھائی تو وہ اسے کافی نقصان پہنچائیں گے۔