ETV Bharat / city

خواجہؒ کے مزار پر وزیراعظم کی چادر پیش کی جائے گی - درگاہ کمیٹی کے صدر امین خان پٹھان

خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک کے وزیراعظم کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی۔

خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس پر وزیراعظم کی چار

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:03 AM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کے موقع پر 17 فروری کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک چادر پیش کی جائے گی۔

درگاہ کمیٹی کے صدر امین خان پٹھان نے بتایا کہ وزیراعظم کی طرف سے پیش کی جانے والی چادر کو لے کر مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اجمیر پہنچیں گے۔

امین خان پٹھان نے کہا کہ اگرچہ تاریخ ابھی باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہے لیکن درگاہ زیارت کے بعد مختار عباس نقوی درگاہ کمیٹی کے ذریعہ کیے گئے کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ جن کاموں کا افتتاح کریں گے، اس میں سولہ کھمبہ ٹوائلٹ گیٹ نمبر پانچ اور خواجہ ماڈل اسکول کی جدید لائبریری وغیرہ شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی آخری بار مختار عباس نقوی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے عرس کے دوران چادر لے کر اجمیر شریف آئے تھے۔

خواجہ غریب نواز کے 809ویں عرس پر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواجہ کے مزار پر چادر پیش کی جاتی ہے اور ملک میں امن و امان کے لیے دعاوں کے ساتھ ان کے پیغام کو بلند دروازے پر پڑھا جاتا ہے لہذا اس موقع پر امین خان پٹھان کے ساتھ مختار عباس نقوی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے لوگ شامل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.