ETV Bharat / city

کویت میں پھنسے بھارتیوں کی حکومت سے اپیل - کویت میں پھنسے بھارتیوں

ریاست راجستھان کے مختلف اضلاع کے لوگ کویت میں لاک ڈاؤن کے سبب 80 روز سے پھنسے ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت سے وطن واپسی کی درخواست کر رہے ہیں۔

Indians trapped in Kuwait appeal to the government to return their country
کویت میں پھنسے بھارتیوں کی حکومت سے اپیل
author img

By

Published : May 13, 2020, 6:03 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع بانسواڑہ ، پرتاپ گڑھ ، ڈونگر پور کے ہزاروں افراد کویت میں لاک ڈاؤن کے سب پھنسے ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت سے وطن واپسی کی درخواست کر رہے ہیں۔

کویت میں پھنسے بھارتیوں کی حکومت سے اپیل

کویت میں پھنسے لوگوں کا کہنا ہے کہ کویت میں مختلف برادری کے کافی زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، اور یہاں روزگار بھی تقریبا 80 دنوں سے بند ہے ایسی صورتحال میں جو بھی رقم تھی وہاں خرچ ہوچکی ہے اور اب ہم خود کو بے بس محسوس کررہے ہیں۔

کویت میں پھنسے ہزاروں افراد حکومت سے ملک واپس آنے کی اپیل کررہے ہیں اور کویت میں پھنسے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں واپس آنے کے بعد کورنٹین میں رہنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

ضلع کے دھریاواد سب ڈویژن علاقے سے تعلق رکھنے والے پنکج وسی نے بتایا کہ کویت میں کافی زیادہ لوگ مختلف علاقوں جیسے استقلال، خیتان، جلیو، حویلی، مرغاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کویت میں رہنے والے بھارتیوں کو تکلیف ہے کہ کویت میں پھنسے ہوئے پرتاپ گڑھ، بانسواڑہ، ڈونگر پور اور گڈی پرتاپ پور علاقوں کے ذمہ دار لوگ بھی ان پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھا رہے ہیں۔

وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ کویت میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک ہے ایسی صورتحال میں اب ان کا وہاں رہنا مشکل ہے اس لیے ملک کی حکومت کو ان کے وطن واپس آنے کے لیے کچھ ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.