ETV Bharat / city

جے پور: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، سڑک کا تعمیری کام شروع

راجستھان کے جے پور میں ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر ہوا ہے، گزشتہ دن دکھائی گئی خبر پر مقامی رکن اسمبلی رفیق خان نے نوٹس لیتے ہوئے سڑک کا تعمیری کام شروع کیا۔

ETV Bharat's news effect, road construction begins

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 11:22 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کا اثر ہوا ہے، گزشتہ روز منگل کو ای ٹی وی بھارت کی جانب سے جے پور کے دہلی روڈ پر واقع حضرت دربار علی شاہ بابا اور رنگیلا مہادیو مندر جانے والے راستے کی بدحالی کو لے کر خبر سامنے آئی تھی، جس پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی رفیق خان نے سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔

ویڈیو دیکھیے
جس کے بعد میں انتظامیہ حرکت میں آئی اور بدھ کے روز مقامی رکن اسمبلی رفیق خان کی جانب سے یہاں نئی سڑک کا افتتاح کیا گیا، افتتاح کے دوران کثیر تعداد میں سماجی کارکن اور عوام موجود تھے۔

واضح رہے کہ یہاں سڑک کی تعمیر ہونے سے دو طبقے کے عقیدت مندوں کو پریشانی سے نجات مل جائے گی۔ وہیں رکن اسمبلی رفیق خان کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر ہم نے سڑک کا افتتاح کیا ہے، اس جگہ پر مندر اور درگاہ بھی ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر گنگا جمنا تہذیب کا مرکز ہم لوگوں کو نظر آتا ہے۔ یہاں پر عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے ہم لوگ سڑک کا تعمیری کام نہیں کرپارہے تھے لیکن اب کورونا کا قہر کم ہوا ہے۔ اس لئے ہم سبھی لوگ یہاں پر اس سڑک کا افتتاح کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.