محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق راجستھان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 448نئے معاملوں کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہزار 879 پہنچ گئی ہیں اور مزید سات افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 631 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق نئے معاملوں میں سب سے زیادہ ضلع الور سے 130 مریض ہیں۔ اسی طرح کوٹہ میں 50 ، اجمیر میں 43 ، ناگور 38 ، جے پور میں 36 ، بھلواڑہ میں 26 ، باڈمیر اور سیکر میں 25-25 ، سری گنگانگر میں 16 ، سروہی 13 ، بانسواڑ 10 ، جھنجھنو میں نو، باران ، داوسہ اور جالور میں چھ ۔چھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں اب تک143124 نمونے جانچ کے لئے لئے بھیجے گئے ہیں ، ان میں سے 13 لاکھ 61 ہزار 480 کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 4766 رپورٹ آنا باقی ہیں۔
راجستھان میں اب تک 26 ہزار 123 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور ان میں سے 25 ہزار 50 کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک چودہ لاکھ سے زائد افراد کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے جن میں 9لاکھ 36ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔