ETV Bharat / city

ہنی ٹریپ معاملہ کے تفتیشی افسر کو عدالت نے طلب کیا - تفتیشی افسر

اندور کی ایک عدالت نے معروف 'ہنی ٹریپ' معاملہ کی تفتیش کررہے پلاسیا تھانہ انچارج کو ثبوت کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

The court summoned the investigating officer in the Honey Trap case
ہنی ٹریپ معاملہ کے تفتیشی افسر کو عدالت نے طلب کیا
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 12:53 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کی ایک عدالت نے معروف 'ہنی ٹریپ' معاملہ کی تفتیش کررہے پلاسیا تھانہ انچارج کو ثبوت کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ضلع سیشن عدالت کی خصوصی جج رینوکا کنچن نے تھانہ انچارج کو ایک خط جاری کیا اور اس معاملے کی باقاعدہ سماعت کے دوران محترمہ کنچن نے تھانہ انچارج کو ثبوت کے ساتھ حاضر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ تفتیشی افسر کو ثبوت کے ساتھ حاضر ہونے کے لیے ہدایت کی گئی تھی۔ لیکن مسلسل عدالت کے حکم کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے۔ عدالت نے آئندہ 15 ستمبر کو تھانہ انچارج کو طلب کیا ہے۔ستمبر 2019 میں اندور میونسپل کارپوریشن کے اس وقت کے سٹی انجینئر کی شکایت پر پلاسیا تھانہ پولیس نے ایک معاملہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

سی بی آئی نہیں، ایس آئی ٹی کرے گی ہنی ٹریپ معاملے کی جانچ

جنسی عمل کا ویڈیو بناکر 3کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 4 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.