کانگریس پارٹی کی قومی ترجمان شوبھا اوجھا نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ '2014 میں مودی حکومت مہنگائی کا نعرہ بلند کرکے اقتدار میں آئی تھے لیکن بدقسمتی سے پیٹرول، ڈیزل، گیس اور کھانے پینے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔' انہوں نے بتایا کہ 'گزشتہ پانچ مہینوں میں سلنڈر کی قیمت میں 144 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب پھر سے 150 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔'
شوبھا اوجھا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت صرف منتخب صنعت کاروں کی ہی فکر کرتی ہے جبکہ ملک کی معاشی حالت زبردست بحران کا شکار ہے۔'
عوام کے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہوتی جارہی ہیں، عوام کے ٹیکس کی کمائی سے جو ادارے تیار کیے گئے اس کو فروخت کرنے میں مصروف ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی معاشرے کو تقسیم کرنے کا منصوبہ 1950 کا ہے یہ آئین کو جلاتے آئے ہیں اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر اتفاق نہیں رکھتے اور یہ ہمیشہ مذہب کے نام پر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں بھارتی جنتا پارٹی کے اس منصوبے کو کانگریس کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔