ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ریلوے اسٹیشن سکندرآباد اور بس اسٹینڈز سے روزانہ لاکھوں لوگ سفر کرتے تھے، لاک ڈاؤن کے بعد ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔
لیکن اب رفتہ رفتہ ان لاک فور میں یکہ بعد دیگرے تمام سرگرمیاں شروع ہورہیں ہیں، لیکن ریلوے اور بسس سروسز کو اب بھی نہیں بحال کیا گیاہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر صرف 6 ٹرینیں چل رہی ہیں جبکہ بذریعہ ٹرین لاکھوں لوگ یہاں سے سفر کیا کرتے تھے، ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈز پر ٹھیلہ لگانے والے چھوٹے کاروباریوں کا ایک وہی ذریعہ معاش تھا۔
لیکن لاک ڈاؤن کے سبب سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے فٹ پاتھ پر اب چھوٹے کاروباری نظر نہیں آرہے ہیں۔ جبکہ لاک ڈاؤن سے قبل فٹ پاتھ پر 300 سے زیادہ چھوٹی دکانیں تھیں، لیکن اب یہاں صرف 30 سے 35 دکانیں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:
فٹ پاتھ پر تقریبا 300 سے زیادہ غریب لوگ کاروبار کرتے تھے،یہ لوگوں یہاں سے روزانہ 400 سے 500 روپے کما لیتے تھے، لیکن اب یہاں روزانہ کی آمدنی سوروپے سے بھی کم ہے۔