مرکز کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر سکندرآباد لوک سبھا حلقہ جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں کے لالہ پیٹ میں جئے شنکر انڈور اسٹیڈیم میں انہوں نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے ورکرس میں غذائی پیکٹس اور کپڑوں کی تقسیم کی۔ ریڈی نے وزیراعظم کے سیوا ہی سنگھٹن ویثرن کو مستحکم کرنے اور مودی حکومت کے سات سال کی تکمیل کے موقع پر راحت سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی زیرقیادت مودی حکومت کے دوسری معیاد کے دوسال کی تکمیل کے موقع پر ملک بھر میں خدمات کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آکسیجن پلانٹس،کنسنٹریٹرس اور دیگر کا قیام کامیابی کے ساتھ عمل میں لایاجارہا ہے۔