ETV Bharat / city

معذورنوجوان نےتاریخ رقم کی - زندگی کو ایک چلینج کے طور پر لیکر جدوجہد کی اور کامیابی کے ریکارڈز بنائ

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے معذور نوجوان سی شیکھر گوڑ کا تعلق تلنگانہ کے یدادری ضلع کے ، پیپل پہاڑ گاؤں سے ہے۔ اس نوجوان نے اپنی جدوجہد سے زندگی میں ہار نہ ماننے کی ایک مثال قائم کی۔

handicap person struggled and get victory
معذورنوجوان نےتاریخ رقم کی
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 9:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:32 AM IST

ظاہری طور پرشیکھر معذور لگتا ہے، مگراس کا دل خوداعتمادی اور عزم مصمم کا محور ہے۔یہاں تک کہ پہاڑ بھی اس کے عزم کے سامنے جھک گئے ہیں۔

معذورنوجوان نےتاریخ رقم کی

گرچہ مکمل طور پر اہل لوگوں کو کسی بھی کھیل میں مہارت حاصل کرنے میں مشکل پیش آتی ہے ، لیکن شیکھر نے معذوری کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

شیکھر نے66 دوڑ کے مقابلوں اور 14 لمبی دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ کنیاکماری سے کھاردنگ لا، تک سائیکل چلانے کے مقابلے میں حصہ لیا، جو 68 دن اور 4،100 کلومیٹر طویل تھا۔ شیکھر ماؤنٹ ایورسٹ، ماؤنٹ کلیمینجارو اور ماؤنٹ ایلبرس پر بھی چڑھا ہے۔

شیکھر کے معذور ہونے کی وجے افسوس ناک ہے۔

اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، شیکھر نے نلگنڈہ کے سرکاری کالج میں داخلہ لیا۔ ایک دن اپنے دوست سے بات کرتے ہوئے وہ اتفاقی طور پر دیوار سے گر گیا۔ گرتے ہوئے، اس نے سہارے کے لیے بجلی کے تاروں کو تھام لیا۔ اسے شدید چوٹ آئی اور اس حادثے کے بعد علاج کے دوران اس کا دایاں بازو اور بائی ٹانگ کو کاٹنا پڑا۔

اس حادثے کے بعد شیکھر نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی بعد میں احساس ہوا کہ خودکشی اس کے حق میں نہیں ہے۔ پھر اس نے حیدرآباد کے گچی باولی اسٹیڈیم میں داخلہ لیا جہاں اس نے اپنی طرح کے کئی لوگوں کو دیکھا، پھر اس نے مصنوعی ٹانگ لگوائی اور زندگی کی ایک نئی شروعات کی۔

اس نوجوان نے اس کے ساتھ ہوئے دردناک حادثے کے باجود ہار نہیں مانی، اور اپنی زندگی کو ایک چلینج کے طور پر لیکر جدوجہد کی اور کامیابی کے ریکارڈز بنائے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.