پانی کے شدید بہاو کے بعد تنگبھدرا پروجیکٹ کے 30دروازے کھولتے ہوئے 60ہزار کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ اسی طرح سُنکے سیلا پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو دیکھاجارہا ہے جس کے بعد عہدیداروں نے پروجیکٹ کے 11دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔
سُنکے سیلاپروجیکٹ میں 48ہزار500کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے اس سے 45ہزار900کیوزک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ جورالہ پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں 88ہزار کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعداس کے 12دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 9ٹی ایم سی ہے تاہم موجودہ طورپر اس کی سطح آب 8ٹی ایم سی درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کے سابق ڈپٹی میئر کی موت
سری سیلم پروجیکٹ میں ایک لاکھ 44ہزار کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے ذریعہ 90ہزار کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 215ٹی ایم سی ہے۔اس کی موجودہ سطح آب 210ٹی ایم سی ہے۔بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں ناگرجناساگر پروجیکٹ میں پانی کا اضافہ جاری ہے۔اس پروجیکٹ میں 65ہزار کیوزک پانی کا بہاودیکھاگیا جس کے بعد اتنی ہی مقدار میں پانی کو اس پروجیکٹ سے چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 590فیٹ ہے تاہم اس کی موجودہ سطح آب 589فیٹ ہے۔
یو این آئی