انہوں نے حیدرآباد کے ٹورزم پلازہ میں کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلئے فٹ پاتھس،گاڑی سواروں کو سہولت پہنچانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر سے کچرے کو ہٹانے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور اہم ہدایات دیں۔
انہوں نے ساتھ ہی مسافرین کی سہولت کے لئے عصری بس شیلٹرز کی بھی تعمیر کی ہدایت دی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر زون میں تال میل کے لیے ایک نوڈل آفیسر مقرر کرنے کی بھی خواہش کی۔