ETV Bharat / city

آسام میں کورنٹائن افراد کے گھر والوں کو مفت سہولیات بند - کورینٹائن مدت کو کم

آسام حکومت نے ہوم کورنٹائن کیے گئے کورونا مریضوں کی گھریلو کورنٹائن مدت کو اب کم کر کے سات دن کر دیا ہے نیز کورنٹائن کیے گئے لوگوں کے گھر والوں کو ملنے والی 2000 روپے کی ضروری اشیاء کی سہولت بھی واپس لے لی ہے۔

آسام میں کورینٹائن لوگوں کے گھر والوں کو مفت سہولیات بند

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 9:02 PM IST

ریاست آسام کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ آسام حکومت نے تبدیل ہوتے حالات کے مدنظر اسپتال سے چھٹی کے بعد گھریلو قرنطینہ میں بھیجے گئے لوگوں کی کورنٹائن مدت کو کم کرکے سات دنوں تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بی پی ایل (خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والا کنبہ) کارڈ ہولڈروں، بزرگ، بیمار اور معذور لوگوں کے کنبوں کو چھوڑ کر کورنٹائن کیے گئے لوگوں کے گھر والوں کو ملنے والی دو ہزار روپے کی ضروری اشیا کی سہولت واپس لے لی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے کورنٹائن کیے گئے کورونا مریضوں کے لیے 14 دنوں تک گھریلو کورنٹائن میں رہنا لازمی تھا۔

آسام حکومت نے 1.12 لاکھ سے زیادہ کنبوں کو دو ہزار روپے کی لازمی اشیا کی سہولت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے وبا کی وجہ سے باہر پھنسے لوگوں کو بھی مالی مدد فراہم کی ہے۔

آسام حکومت کورونا کا ٹیسٹ اور علاج مفت دستیاب کرارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایک ہزار 301 کورونا ٹیسٹ لیباریٹریز

آسام میں اب تک کورونا کے 29,921 معاملے آئے ہیں جبکہ 21,761صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 76مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ہندوستان بھر میں 31ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس مہلک مرض کی زد میں آکر 13لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.