ETV Bharat / city

نوح: شہید حسن خاں میواتی کو خراج عقیدت

شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج میں کانگریس رہنما مہتاب احمد خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔

haryana
haryana
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 8:17 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں حسن خاں میواتی کے نام پر بنے کالج شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج میں کانگریس رہنما مہتاب احمد خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔

نوح: شہید حسن خاں میواتی کو خراج عقیدت
شہید حسن خاں میواتی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پی سی سی رکن اور رکن اسمبلی آفتاب احمد کے بھائی مہتاب احمد نے کہا کہ حسن خاں میواتی ملک میں بہادری اور وطن پرستی کی اعلی مثال تھے۔ ملک کیلئے 12 ہزار فوجیوں کے ساتھ حسن خاں میواتی نے خانوا کے میدان میں بابر کے خلاف اورہندو راجا کا ساتھ دہتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ آج ان کا 495 واں یوم شہادت ہے۔کانگریس رہنما مہتاب احمد نے کہا کہ ان کے نام پر کانگریس حکومت نے 2012 میں 650 کروڈ کی لاگت سے یہ عظیم الشان میڈیکل کالج بنایا اور نوح بائی پاس کا نام شہید حسن خاں میواتی چوک رکھا۔ ان کے نام پر ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔ مہتاب احمد نے بی جے پی اور جے جے پی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کالج کو سنبھال بھی نہیں پا رہی ہے اور اس میں سہولیات کا زبردست فقدان ہے۔ حکومت نے منظور شدہ 100 بیڈ کے ڈینٹل کالج کو گھٹا کر 50 کر دیا ہے۔ حکومت کا یہ کھلا ہوا جانبدارانہ فیصلہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.