ETV Bharat / city

ہسپتال کی لفٹ میں پیشاب کر کے دو نوجوان فرار - district women government hospital

غازی آباد ضلع کے ویمن گورنمنٹ ہسپتال میں دو نوجوان لفٹ میں پیشاب کر کے فرار ہوگئے۔ ہسپتال گارڈز نے انہیں پکڑنے کی ہر ممکن کو شش کی، لیکن دونوں فرار ہوگئے۔

ہسپتال کی لفٹ میں پیشاب کر کے دو نوجوان فرار

author img

By

Published : May 8, 2020, 10:48 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ضلع غازی آباد ضلع کے ویمن گورنمنٹ اسپتال میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔اس حیرت انگیز کارنامے نے ہر شخص کو ایک لمحہ کے لیے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ہسپتال کے عملے کا الزام ہے کہ دو لڑکے بائک سے آئے اور پھر ہسپتال کے لفٹ میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد لفٹ چوتھی منزل پر گئی اسی دوران دونوں لڑکوں نے لفٹ کے اندر پیشاب کردیا۔ دونوں لڑکے بعد میں لفٹ سے نیچے آئے اور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔

اسپتال کے گارڈز نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔معاملے کی شکایت پولیس تھانے میں کی گئی ہے۔

فی الحال لفٹ کو صاف کرا کر اچھی طرح سینیٹائز کیاگیا ہے۔ ضلعی خواتین کے سرکاری ہسپتال میں پیش آئے اس واقعے کے بعد ہر ایک مشتعل ہے۔

ہر سننے والے کو یہی فکر لاحق ہے کہ آیا لفٹ میں پیشاب کرکے بھاگنے کے پیچھے ان کا کیا مقصد تھا اور انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل بھی کورونا واریئرز کے ساتھ اسی ہسپتال یونٹ میں بد سلوکی کا معاملہ بھی منظرعام پر آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.