ETV Bharat / city

Bombay Bazaar Gaya: گیا میں کاروبار کو پٹری پر لانے کی تاجروں کی کوشش

ریاست بہار کے گیا میں کورونا اور اس کی پابندیوں کے بعد اب بازاروں میں رونق بڑھنے لگی ہے تجارتی ادارے اپنے کاروبار کو بڑھانے اور کورونا سے پہلے کی طرح رفتار پکڑنے کے لئے متعدد آفرز سے کسٹمرز کو لبھا رہے ہیں۔ اسی کڑی میں بڑے پیمانے پر ممبئی بازار Bombay Bazaar Gaya میں کسٹمرز کو انعامات سے نوازنے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/03-April-2022/14916490_617_14916490_1648981419175.png

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 4:16 PM IST

گیا: ریاست بہار کا ضلع گیا تجارتی اعتبار سے بھی کافی اہم ہے۔ یہاں ہر بڑے برانڈ کے سامانوں کے ساتھ ضلع کی خود کی پیداوار کی تجارت ہوتی ہے۔ کورونا وبا سے پہلے گیا کا کاروبار عروج پر تھا تاہم کورونا اور لاک ڈاون نے یہاں کے تاجروں کو تجارت میں کافی نقصان پہنچایا ہے۔ اب جب بہار میں پوری طرح سے پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں تو اس صورت میں بازاروں کی رونق واپس آنے لگی ہے چونکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے اور عید کی خریداری رمضان کے پہلے ہفتے سے شروع ہوجاتی ہے تو اس صورت میں کاروباری اپنی سطح پر طرح طرح کے آفرز اپنے کسٹمرز کو دے رہے ہیں۔ Bombay Bazaar Gaya

ویڈیو دیکھیے۔

شہر گیا کا معروف شاپنگ مال "بمبئی بازار" نے اپنے ہیڈ برانچ جی بی روڈ نزد ٹی ماڈل اسکول میں لکی ڈرا کا انعقاد کیا جس میں 220 کسٹمرز کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس میں بڑا پرائز موٹرسائیکل، فریز، واشنگ مشین اور ایل ای ڈی، ٹی وی سمیت میکرو اوین، موبائل فون، مکسر، کوکر وغیرہ انعام شامل تھے۔ موٹر سائیکل جو پہلے انعام کے طور پر تھی وہ شہر گیا کے موریہ گھاٹ کے رہنے والے ابو صبا کو ملی، صبا نے انعام حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آج اگر اس طرح کے آفرز جو شفاف طریقے سے دیے جائیں تو ایک بار پھر کاروبار کو پٹری پر لایا جا سکتا ہے۔ Mumbai Bazaar Gaya has drawn a lucky draw۔

مزید پڑھیں:

انعام حاصل کرنے والے رام جتن رجک نے کہا کہ کوئی بھی تجارتی ادارے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک کسٹمرز کا ان پر اعتماد نہ ہو۔ بمبئی بازار نے بلا تفریق سبھی کے اعتماد کو حاصل کیا ہے۔ خواہ وہ سامانوں کی کوالٹی ہو یا پھر قیمت کا معاملہ ہو سبھی میں بہتر کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ مالک محمد عاقل حسن نے کہا کہ بمبئی بازار منیجمنٹ کی کوشش ہوتی ہے وہ اپنے کسٹمرز کو سبھی طرح کی سہولیات فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.