ریاست بہار میں ضلع گیا کے بارہ چٹی تھانہ حلقہ کے دیو گھاٹ گاؤں میں خفیہ اطلاع کی بنا پر ایس ایس بی و بارہ چٹی پولیس نے لاکھوں کی افیم برآمد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس افیم کو ضلع سمیت مختلف ریاستوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ ایس ایس بی کی ٹیم ڈومینیشن پٹرولنگ کے لیے جنگلی علاقے میں نکلی تھی تبھی پولیس کو افیون کے چھپائے جانے کی اطلاع ملی جسکے بعد پولیس نے سرچ کرکے افیون کو برآمد کیا ہے.
پولیس نے آٹھ کلو گانجہ، آٹھ سوگرام افیون برآمد کیا ہے، ایس ایس بی کے معاون کمانڈنٹ رام ویر کمار نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں نکسلیوں پر شکنجہ کسنے اور نشیلی اشیاء کی اسمنگلنگ کو روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور ایس ایس بی اسکے لیے ضلع پولیس کو تعاون کررہی ہے اس سے قبل بھی مسلسل مہم چلاکر افیون کی فصل کو تباہ کیا گیا ہے۔
اس وقت کووڈ-19 کے حالات میں بھی ایس ایس بی جنگلی علاقوں کے لوگوں کے درمیان بیداری لانے کی غرض سے مہم چلارہے ہیں۔ تھانہ انچارج بارہ چٹی سوربھ کمار نے بتایاکہ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔