ETV Bharat / city

دو گروہوں میں جھڑپ اور فائرنگ ایک شخص ہلاک - گیا میں فائرنگ

بہار کے ضلع گیا کے کونچ تھانہ کے سندواری گاوں میں حکمراں جماعت جے ڈی یو کے ضلع جنرل سکریٹری نے دو گروپوں کے جھڑپ کے دوران فائرنگ کر دی، جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر چار بری طرح زخمی ہو گئے، جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

گیا: دو گروہوں میں جھڑپ اور فائرنگ ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : May 7, 2020, 1:28 PM IST

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہوتے دیکھ کر جئے پرکاش نارائن اسپتال کے ڈاکٹروں نے پٹنہ میڈیکل کالج واسپتال ریفر کردیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی راجیومشرا اے ایس پی سنجے بھارتی، ٹکاری ڈی ایس پی ناگیندرسنگھ پولیس فورس کے ساتھ گاوں پہنچے اور معاملے کی تحقیقات کی ہے۔

گیا: دو گروہوں میں جھڑپ اور فائرنگ ایک شخص ہلاک

اطلاعات کے مطابق ملزم راکیش یادو کابیٹا پنکھاخریدنے کونچ بازار گیا تھا، اسی دوران دوسرے گروپ کے نوجوانوں کے ساتھ کسی بات کولیکر جھگڑا ہوگیا تاہم بازار میں موجود لوگوں نے دونوں گروپ کوسمجھاکر معاملے رفع دفع کرادیا، لیکن گاوں پہنچتے ہی حکمراں جماعت جے ڈی یو کے رہنماء راکیش یادو اور ان کے رشتہ داروں سے دوسرے گروپ میں تنازعہ دوبارہ سے شروع ہوگیا اور دیکھتے دیکھتے پتھربازی ہونے لگی۔

اسی دوران یوتھ جے ڈی یو کے ضلع جنرل سکریٹری راکیش یادو نے فائرنگ شروع کردی جس میں گاوں کے چارافراد زخمی ہوگئے.

ایس ایس پی راجیومشرانے بتایا اس واقعہ کااہم ملزم راکیش یادو اور سنجیو کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے گروپ کے لوگوں نے نوافراد کونامزد کیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے، جلد ہی سبھی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.