ETV Bharat / city

بہار میں اسلحہ سمیت متعدد گرفتار - چوری کے زیورات برآمد

ریاست بہار کے ضلع گیا کے متعدد علاقوں سے پولیس نے مختلف مجرمانہ وارداتوں میں ملوث آٹھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

eight-criminals-arrested-in-bihar
بہار میں اسلحہ سمیت متعدد گرفتار
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 11:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:40 AM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ ( نگر ) راکیش کمار نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں ہوئے لوٹ سمیت متعدد مجرمانہ واقعات میں ملوث آٹھ بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے اسلحہ اور لوٹ کے سامان بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

کمار نے بتایاکہ منگل کے روز بارہ چٹی کی راشٹریہ جنتادل رکن اسمبلی سمتا دیوی کی رہائش سے زیورات کی لوٹ ہوئی تھی ۔ اس معاملے میں بارہ چٹی تھانہ علاقہ کے رینگنیا ٹانڈ گاﺅں کے رہنے والے سوریش یادو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سریش کے پاس سے چوری کے زیورات برآمد کئے گئے ہیں جس میں سونے کے کنگن اور منگل ستر شامل ہیں۔

وہیں ضلع کے چندوتی تھانہ علاقہ کے بنگالی بگہا گاﺅں سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اطلاع ملی تھی کہ چندوتی تھانہ علاقہ کے بنگالی بگہا گاﺅں میں کچھ بدمعاش اسلحہ کی خرید و فروخت کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ایک اسپیشل ٹیم کی تشکیل کی گئی۔

ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گاﺅں میں چھاپے ماری کر کے چندن یادو اور رام سوروپ مانجھی اور ایک دیگر کو گرفتار کیاہے ۔ ان کے پاس سے ایک دیسی کتا، کارتوس اور موٹرسائیکل برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار بدمعاش قبل بھی متعدد مجرمانہ واقعات کو انجام دے چکا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ اسی طرح ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے کیس نمبر۔ 53/20 کے مطابق کل آٹو رکشہ لوٹ کی واردات ہوئی تھی۔ معاملے میں شامل بدمعاش انجم کمار اور ارجن سینی کو گرفتار کیا گیاہے جو مان پور کے پٹواٹولی محلے کا رہنے والا ہے۔ ان کے پاس سے لوٹ کا موبائل اور آٹو بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ضلع کے گورارو تھانہ علاقہ کے متھرا پور گاﺅں کے نزدیک کسٹمرسروس سینٹر ( سی ایس پی ) آپریٹر سے ہوئے لوٹ کے واقعے کے معاملے میں دولوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں پنچان پور گاﺅں باشندہ گڈوکمار اور اورنگ آباد کے داود نگر کے رہنے والے للن پاسوان شامل ہیں۔ ان کے پاس سے پولیس نے لیپ ٹاپ ، متعدد پاس بک ، اسکینر اور بینک کے کاغذات برآمد کئے ہیں۔ ان کے پاس سے ایک دیسی پستول بھی برآمد کی گئی ہے ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ گرفتار بدمعاشوں سے تفتیش میں کئی اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ ان کی نشاندہی پر دیگر بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.