ETV Bharat / city

کوچنگ سینٹر اور لائبریری کی تیاریوں کا جائزہ - ہریانہ کے دھوج گاؤں

ہریانہ کے دھوج گاؤں میں ہریانہ وقف بورڈ کی طرف کوچنگ سینٹر اور لائبریری کی تیاریوں کا ہریانہ وقف بورڈ کے انتظامیہ اور سی ای او نے جائزہ لیا جس کا افتتاح آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

Dr. Hanif Quraishi
وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر اور سی ای او آئی پی ایس ڈاکٹر حنیف قریش
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 11:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:44 PM IST

ریاست ہریانہ کے فریدآباد ضلع کے دھوج گاؤں میں ہریانہ وقف بورڈ کی طرف سے مجوزہ کوچنگ سینٹر اور لائبریری کی تیاریوں کا ہریانہ وقف بورڈ کے انتظامیہ اور سی ای او ڈاکٹر حنیف قریشی نے جائزہ لیا جس کا آئندہ ہفتہ افتتاح کیا جائے گا۔

کوچنگ سینٹر اور لائبریری کی تیاریوں کا جائزہ

اس موقع پر پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وقف بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر حنیف قریشی نے کہا کہ 'کتابیں انسانوں کی بہترین دوست ہوتی ہیں، طالب علم کتابوں کے ذریعہ ہی ترقی کی منزلیں طے کرتا ہے جس کی وجہ سے ہریانہ وقف بورڈ تعلیم کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہے۔'

فریدآباد گڑگاؤں جیسے بڑے شہروں میں تو کوچنگ سینٹرز کی کثرت ہوتی ہے لیکن طلباء کی رہنمائی کے لیے دیہی علاقوں میں نہ تو لائبریریاں ہیں اور نہ ہی تعلیمی ادارے ہیں ایسے میں وقف بورڈ کی طرف سے اٹھایا گیا یہ قدم تعلیم کے میدان میں بڑا قدم ہے۔

ڈاکٹر حنیف قریشی نے کہا کہ یہ کوچنگ سینٹر اور لائبریری علاقے کے لیے تعلیمی ترقی کے اعتبار سے سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس موقع پر انتظامی افسر امتیاز خضر، معاونین پروفیسر وسیم اکرم، ای او تصور آزاد، رینٹ کلیکٹر نفیس، نسیم، حاجی ارشاد سمیت گاؤں کے معزز افراد موجود تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.