جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بینچ نے ان کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹروں کو جمعہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہئوے سبھی منیجنگ ڈائریکٹروں کو ذاتی طورپر 17مارچ کو پیش ہونے کو کہا ہے۔
سپریم کورٹ نے عدالت میں پیش ہوکر یہ بتانے کو کہا ہے کہ ان کی کمپنیوں نے اب تک روپے کیوں نہیں جمع کرائےہیں۔جسٹس مشرا نے حکومت سے بھی پوچھا ہے کہ ٹیلی کوم کمپنیوں نے یہ نوٹیفکیشن کیسے جاری کی کہ ابھی ادائیگی نہ کرنے پر کمپنیوں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو کیسے ’روکا‘گیا۔انہوں نے کہا،’’کس افسرنے اتنی جرات کی کہ ہمارے حکم پر روک لگا دی گئی۔اگر ایک گھنٹے کے اندر حکم واپس نہیں لیاگیا،تو اس افسر کو آج ہی جیل بھیج دیا جائےگا۔‘‘