دہلی: پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج - بیل سے آڈی کار کو کھینچوایا
دار الحکومت دہلی کے موتی نگر اور کرم پورا کے علاقے میں مقامی لوگوں نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آڈی کار کو بیل سےکھینچوایا۔
پیٹرول ڈیزل کی قمیتوں کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ' عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ حکومت نے غریبی اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام پر پٹرول بم گراد دیا ہے۔ اب قوم مزید مہنگائی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ لہذا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمت کو واپس لے۔'
اس مطالبہ کے ساتھ دہلی کے عوام سڑکوں پر اتر آئے۔ موتی نگر اور کرم پورا کے علاقے میں عوام نے حکومت کے خلاف مورچہ سنبھالا۔ اس دوران مظاہرین نے بیل گاڑی کے پیچھے اپنی ڈیزل کی آڈی کار کو باندھ کر بیل سے کھینچوایا اور اپنا احتجاج درج کیا۔ اس مظاہرے کی قیادت لوکیش منجل نے کی۔ انہوں نے حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ عام آدمی مر رہا ہے اور سرکار تیل کی قیمت میں کمی نہیں کررہی ہے۔ اس کی منطق سمجھ نہیں آ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی منجال نے کہا کہ مرکزی حکومت فوری اضافی قیمتوں کو واپس لے تاکہ عوام کو کورونا بحران میں کچھ راحت مل سکے۔ اگر حکومت نے راحت نہیں دی ہم احتجاج مزید تیز اور سخت کر یں گے'۔