تبلیغی جماعت کے مرکز میں کورونا وائرس کے مثبت مریض ملنے کے بعد ملک بھر میں اب تک 25 ہزار سے زائد تبلیغی جماعت کے ارکان کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی سکریٹری پنیہ سلیلا شریواستو نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پورے بھارت میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افرادکو ٹریس کیا گیا اور انہیں قرنطینہ میں بھیج دیاگیا ہے۔ ایسے میں اب تک قرنطینہ میں بھیجے جانے والوں کی تعدد 25 ہزار500 تک پہنچ گئی ہے، ان تمام کا تعلق بھارت سے ہے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی تنلیغی جماعت کے کارکنان میں سے اب تک 1750 افراد کو بلیک لسٹڈ کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ بھارت میں کورونا کے 4067 مثبت معاملات میں 1445کا ربطہ تبلیغی جماعت سے ہے، جو 30 فیصد سے زائد بنتا ہے۔