ETV Bharat / city

دہلی میں مونسون کی آمد جون کے آخری ہفتے میں متوقع - محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دہلی میں مانسون کی آمد کے حالات آئندہ ہفتے تک سازگار نہیں ہیں۔ اس لیے یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ دہلی میں مانسون کا آغاز معمول کے مطابق جون کے چوتھے ہفتے میں ہوگا۔

جنوب مغربی مانسون گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کی طرف گامزن

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 8:21 PM IST

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کے روز کہا کہ جنوب مغربی مانسون اب بحیرہ عرب کے مزید کچھ حصوں میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گجرات کے بیشتر حصوں، سوراشٹر کے کچھ علاقوں، جنوب مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے کچھ حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو مانسون جوناگڑھ، ڈیسا، گونا، کانپور، میرٹھ، انبالہ اور امرتسر سے شمال میں 21.5 ڈگری طول البلد اور 60 ڈگری مشرقی عرض البلد سے گزر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون کی مزید پیشرفت کے لئے حالات سازگار ہیں۔ یہ شمالی بحیرہ عرب، گجرات، جنوبی راجستھان، مغربی اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے کریش کورس کا آغاز

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دہلی میں مانسون کی آمد کے حالات آئندہ ہفتے تک سازگار نہیں ہیں۔ اس ہفتے دہلی اور شمال مغربی ہندوستان کے دیگر حصوں میں مانسون کی پیش قدمی کے لئے فضائی حالات زیادہ تر سازگار نہیں ہیں۔ اس لیے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ دہلی میں مانسون کا آغاز معمول کے مطابق جون کے چوتھے ہفتے میں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.