کانگریس کارکنان نے پہلے نوح کے گاندھی پارک میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاشتری کو خراج عقیدت پیش کی۔اور پھر شہر میں بی جے پی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد اور پی سی سی رکن مہتاب احمد کی قیادت میں کانگریسی کارکنان نے گاندھی پارک سے بڑی مسجد نوح تک احتجاجی پیدل مارچ کیا۔
اس دوران کسانوں سے متعلق زرعی قانون کی کاپیاں بھی نذر آتش کی گئیں۔کانگریسی کارکنان نے ہاتھرس میں ہوئے عصمت دری معاملے پر بھی آواز بلند کی اور یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ آفتاب احمد نے کہا کہ' گاندھی سے میوات کا تعلق بہت گہرا تھا ان کے کہنے پر ہی میوات کے لوگ پاکستان جانے سے رک گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
ہاتھرس جارہے رکن پارلیمان ڈیریک او برائن سے ہاتھاپائی
پی سی سی رکن مہتاب احمد نے کہا کہ کسانوں کو جس حکومت نے چھیڑا وہ حکومت زوال پذیر ہوئی۔اور بی جے پی کی انتہا ہو چلی ہے، کم از کم ہریانہ میں جلد ہی حکومت گرنے والی ہے۔