1947 میں ملک کی تقسیم کے وقت لاکھوں لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ اس دوران لوگ اپنے دوست و احباب اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر وسرے ملک چلے گئے تھے۔ ملک کی تقسیم کے وقت بچھڑے دو دوست گوپال سنگھ اور بشیر نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ دوبارہ مل سکیں گے۔ کرتارپور کے گردوار صاحب پہنچنے کے بعد گوپال سنگھ اپنے دوست بشیر سے مل کر جذباتی ہوگئے۔
بھارتی شہری 94 سال کے سردار گوپال سنگھ جب دربار صاحب پہنچے تو ان کی ملاقات اپنے بچھڑے دوست محمد بشیر سے ہوئی۔ 91 برس کے محمد بشیر پاکستان کے نرووال شہر میں رہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دو پرانے دوست آپس میں ملے تو اپنے بچپن کی گزری ہوئیں باتیں ایک دوسرے کو سنانے لگے۔ ملک کی تقسیم سے قبل گذرے واقعات کو یاد کرنے لگے۔ گوپال اور بیشر نے کرتارپور کوریڈور کو کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کی حکومتوں ا شکریہ ادا کیا۔ دونوں دوست کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزل سے وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ بعض لوگوں نے تصویر کو ’دل چھولینے والی‘ قرار دیا تو بعض لوگوں نے کہا کہ ’نئی نسل اس وقت کے درد کو نہیں سمجھ سکتی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گرو نانک جینتی کے وقع پر کرتارپور کوریڈور کو دوبارہ کھول دیا گیا۔