ETV Bharat / city

سیمنٹ۔سریا کی کمپنبیوں کی من مانی پر روک کا متبادل تلاش کرنا ضروری - گڈکری نے دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے سڑک کی تعمیر ات میں نہایت جدید تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور یتے ہوئے کہاکہ سیمنٹ اور سریا کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور انکی من مانی روکنے کے لئے متبادل تلاش کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

سیمنٹ۔سریا کی کمپنبیوں کی من مانی پر روک کا متبادل تلاش کرنا ضروری

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 10:35 PM IST

گڈکری نے دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے کی پیش رفت کے اپنے دو روزہ پروگرام کے آخری دن جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ سیمنٹ اور سریا کا متبادل تلاش کرنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ ان کمپنیوں کی من مانی مسلسل بڑھ رہی ہے اور قیمت آسمان چھو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گجرات میں بڑے پیمانہ پر نمک کی پیداوار ہوتی ہے۔ نمک کے ساتھ بالو کوملاکر کنکریٹ کی سڑک تیار کرکے سیمنٹ سریا کا سڑ ک کی تعمیر میں بہتر متبادل ہوسکتا ہے۔

گڈکری نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ میں نہایت جدید تکنیک کا استعمال کرنے کے ساتھ ہی متبادل کے بارے میں سوچنے کی بھی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی تکنالوجی کے استعمال سے کام کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور تعمیراتی لاگت کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: 'عوام تبدیلی چاہتی ہے، ہم بدلیں گے تصویر'

انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد بین الاقوامی سطح کی سڑکیں تعمیر کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اعلان نہیں کررہے ہیں لیکن ان کا خواب ہے کہ 2024تک ہندستان میں امریکہ کی سطح کی سڑکیں تعمیر ہوں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.