وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے مسٹر پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے تعزیت پیغام میں انہیں سماج کے ہر طبقے کےلئے کام کرنے والا رہنما بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات اور گجراتیوں کے خود مختار بنانے کےلئے قربانی کے جذبے سے کام کیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مسٹر پٹیل نے جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کےلئے گجرات کے ہر کونے کا سفر کیا اور ایمرجنسی کے پیش نظر سے مخالفت کی۔ کسانوں کے فلاح و بہبود کے مسئلے ان کے دل کے قریب تھے۔ایک رکن اسمبلی ،رکن پارلیمنٹ ،وزیر اور وزیراعلی کے طورپر انہوں نے متعدد کسان کے فلاح کے قدم اٹھائے۔انہوں نے متعدد نوجوان کارکنان کو تحریک دی اور سبھی ان کے شفیق برتاؤ کو پسند کرتے تھے۔ان کے انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور آج ہم سب بےحد افسردہ ہیں۔
وزیر اعظم نے مسٹر پٹیل کے بیٹے بھارت پٹیل سے فون پر بات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کے انتقال پر آج گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف گجرات کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئٹ کیا کہ’’ہندوستانی سیاست کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا انتقال نہ صرف گجرات کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ گجرات میں بی جے پی کے سارتھی تھے۔ یہ ملک انہیں ایک سچے محب وطن اور دوراندیش لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے جمعرات کو گجرات کے سابق وزیراعلیٰ کیشوبھائی پٹیل کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکیا مسٹر جاوڈیکر نے ٹویٹ کرکے کہا،’’بی جے پی کے سینئر لیڈر اور گجرات کے سابق وزیراعلیٰ کیشوبھائی پٹیل جی کا آج صبح گاندھی نگر کی اپنی ذاتی رہائش گاہ پر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ایشورمرحوم کی روح کو اپنے مقدس قدموں میں جگہ دے۔اوم شانتی۔