ETV Bharat / city

دہلی: عقیدت مندوں کا سامان چرانے والی خاتون گرفتار - چوری کا سامان بر آمد

دہلی پولیس نے مندروں کے باہر عقیدت مندوں کے سامان کی چوری کے معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

دہلی: عقیدت مندوں کا سامان چرانے والی خاتون گرفتار

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 8:36 PM IST

دہلی پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ جنوب - مشرقی دہلی کے کالکاجی علاقہ میں کرم وتی (35) نامی ایک خاتون کو ایک بزرگ خاتون عقیدت مند کا موبائل فون اور پرس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہریانہ کے پلول علاقے کی رہنے والی ملزم خاتون کی تحویل سے چوری کا مال بر آمد کر لیا گیا ہے۔

منیشا نامی ایک عقیدت مند نے اتوار کو شکایت کی تھی کہ وہ کالکاجی مندر میں درشن کے لئے باہر قطار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران اس کی ماں کا موبائل فون اور پرس چوری ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بارہ بنکی: موبائل چور گروہ کے دو ارکان گرفتار

شکایت کی بنیاد پر علاقہ میں گشت لگا رہے پولیس اہلکار نے ملزم خاتون کی تلاشی لی جس دوران چوری کا سامان بر آمد ہوا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نریلا پولیس نے سالے کے قاتل کو بارہ گھنٹے کے اندر گرفتار کیا

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ملزم خاتون نے بتایا کہ وہ بے روزگار ہے، اس لئے پلول سے دہلی آکر مندر کے باہر عقیدت مندوں کا سامان چوری کرتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.