ETV Bharat / city

دہلی: لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں چند مراعات - دہلی میں تیسرا لاک ڈاؤن

دہلی میں پیر سے لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا جو 17 مئی تک چلے گا۔ حکومت نے اس دوران کچھ مراعات دی ہیں۔

Delhi: Some concessions in the third phase of lockdown
دہلی: لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں چند مراعات
author img

By

Published : May 4, 2020, 3:07 PM IST

دہلی میں تیسرے لاک ڈاؤن میں ملنے والی رعایت کے تحت رہائشی علاقوں میں شراب، پان، گٹکھا کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت کے ساتھ ہی تمام سرکاری دفاتر کھلیں گے۔

جبکہ میٹرو، بس، اسکول، کالج، مذہبی مقامات، سیلون، جم اور ہوٹل ریسٹورنٹز بند رہیں گے۔ دارالحکومت میں اگرچہ شراب کی دکانوں کو کھولنے کا وقت 10 بجے مقرر کیا گیا ہے، لیکن دکانوں کے کھلنے سے پہلے ہی بھیڑ امڈ پڑی اور لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں۔

دہلی میں جو سرکاری دفتر ضروری خدمات سے منسلک ہیں، وہاں سو فیصد ملازمین آئیں گے جبکہ غیر ضروری سرکاری خدمات میں ڈپٹی سکریٹری سطح کے اوپر کے افسران اور 33 فیصد ملازمین اور نجی اداروں کو بھی 33 فیصد ملازمین کے آنے کی منظوری کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.