وزارت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کو حکم جاری کر کے 'ٹور آف ڈیوٹی' اسکیم کے تحت 2017 اور 2021 کے درمیان ریٹائرڈ ہوئے 400 سابقہ میڈیکل افسران کو زیادہ سے زیادہ 11 ماہ کے لئے معاہدہ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کو کہا ہے۔
ان میڈیکل افسران کو ریٹائرمنٹ کے وقت کی تنخواہ سے اصل پنشن میں کٹوتی کر کے ہرماہ یک مشت رقم مہیا کی جائے گی، ساتھ ہی جہاں بھی تنخواہ کی ضرورت ہوگی وہ اداکی جائے گی۔ یہ رقم معاہدے کی مدت کے لئے بغیر تبدیلی کے رہے گی اور کسی دیگر بھتوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ بھرتی کئے جانے والے میڈیکل افسران کو سویلین معیار کے مطابق طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ وزارت دفاع نے کووڈ 19 کے موجودہ حالات پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے اضافی افرادی قوت جمع کرنے کے لئے متعدد قدم اٹھائے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی متعدد ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ، سپر اسپیشلسٹ اور معاون عملہ سمیت اضافی ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے جبکہ شارٹ سروس کمیشن کے ڈاکٹروں کو 31 دسمبر تک خدمات میں توسیع دی گئی ہے جس سے 238 ڈاکٹرز دستیاب رہیں گے۔
حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائر ہونے والے میڈیکل پروفیشنل کو بھی صحت پیشہ وروں کے ورک فورس کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پھر سے تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے تمام شہریوں کو ایک سنجیونی اوپی ڈی پر آن لائن مفت مشاورت دینے کے لئے سابقہ دفاعی ڈاکٹروں کو میدان میں اتاراگیا ہے۔ اس سروس کا فائدہ ویب سائٹ ای سنجیونی ویب سائٹ پر لیا جاسکتا ہے۔