لاک ڈاون کی وجہ سے سبھی کو معاشی بحران کا خوف ہے اور ڈر ستا رہا ہے، مٹی کے برتن بیچنے والی ان خواتین نے ای ٹی وی کو بتایا کہ حال یہ ہے کہ ان کے گھروں میں کھانے کا راشن تک نہیں ہے، اور وہ بھوکوں رہنے کو مجبور ہیں۔
پتپڑ بنج کے مٹکا مارکیٹ کی خواتین نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ان کی آمدنی نہیں کے برابر رہ گئی ہے، گھروں میں راشن نہیں ہے، اور جو حکومت کی جانب سے راشن دیا جاتا ہے وہ ناکافی ہے'۔
جس کی وجہ سے ایک وقت کا کھانا اور دوسرے وقت فاقہ کرتی ہیں، ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ پہلے سیزن میں مٹی کے برتن بیچ کر ان کی اچھی خاصی کمائی ہو جاتی تھی، لیکن اس بار لاک ڈاون کی وجہ سے ان کے کاروبارپر کافی گہرا اثر پڑا ہے۔
خریدار نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں کئی کئی دنوں تک چولہا نہیں جل رہا، حکومت کی جانب سے راشن تو مل رہا ہے لیکن وہ دس افراد پر مشتمل کنبے کے لیے ناکافی ہے۔
کچھ مقامی خواتین نے ای ٹی وی کو بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ یہ کاروبار کررہی ہیں، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا تھا جیسا کہ اس بار ہوا ہے لاک ڈاون نے ان کے کاروبار پر گہرا اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچے مال کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، لیکن اس کی فروخت نہیں ہو پا رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کے سامنے معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے، گھر میں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں لیکن انہیں ضرورت کے مطابق کھانا نہیں مل پا رہا ہے۔