ETV Bharat / city

کل جماعتی میٹنگ میں مدعو نہ کیے جانے پر سیاسی رہنماؤں میں ناراضگی - وزیراعظم نریندر مودی

مرکزی حکومت کی جانب سے بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے پیش نظر کل جماعتی اجلاس میں دیگر ریاستی پارٹیوں کے اعلی رہنماؤں کو شریک نہ کیے جانے پر سیاسی رہنماؤں نے مرکزی حکومت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کل جماعتی میٹنگ میں مدعو نہ کیے جانے پر سیاسی رہنما ناراض

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 5:46 PM IST

دہلی کی عام آدمی پارٹی و بہار کی حزب مخالف راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) نے چین کے معاملے پر بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں مدعو نہیں کئے جانے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

کل جماعتی میٹنگ میں مدعو نہ کیے جانے پر سیاسی رہنماؤں کی ناراضگی سامنے آئی

دہلی عآپ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بھی پارٹی کے اعلی رہنماؤں و وزیراعلی اروند کیجریوال کو کل جماعتی میٹنگ میں مدعو نہیں کئے جانے پر مرکزی حکومت کو جھوٹا گردانتے ہوئے ان پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

وہیں راشٹریہ جنتادل کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے کہا کہ' قومی اہمیت کی حامل اس میٹنگ میں کئی چھوٹی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے لیکن آر جے ڈی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں ان کی پارٹی کے پانچ اراکین ہیں، ساتھ ہی بہار اسمبلی میں آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی ہے'۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی سربراہی میں کل جماعتی میٹنگ آج

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سے بھارت چین کے مابین تنازعات معاملے پر جمعہ کی شام کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے، جس میں کچھ سیاسی پارٹیوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے جس کے سبب پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.