یہاں موصول اطلاع کے مطابق کلو میں ایک اور چانبا میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے۔ کہیں سے جان ومال کے نقصان کی خبر نہیں آئی ہے۔
محکمہ موسمیات مرکز کے ڈائرکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کلو میں جمعہ کی صبح تقریبا 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر2 اشاریہ 7 ہے۔اس کا مرکز کلو ضلع میں زمین کے اندر پانچ کلومیٹر گہرائی پر تھا۔ زلزلے سے کسی طرح کےنقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریاست میں ملحق جموں وکشمیر بارڈر پر آج دوپہر بعد ایک ہی دن میں دو مرتبہ زلزلے آیا۔
چانبا اور اس کے اردگرد تین دن میں چار مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
انہوں نےبتایا کہ جمعہ کو دوپہر تقریبا دو بج کر 42 منٹ پر چمبا میں ہماچل اور جموں وکشمیر سرحد پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 3 اشاریہ ایک پیمائش کی گئی ہے۔اس کےبعد شام تقریباچار بج کر 37 منٹ پر پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 4 اشاریہ ایک بتائی گئی۔ زلزلہ کا مرکز ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر سرحد پر زمین کےاندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔