مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سنت ہردارام شہر تھانہ علاقے میں آج صبح دو بھائیوں کی لاشیں پولیس نے برآمد کی ہیں۔
سٹی انسپیکٹر شیوپال سنگھ کشواہا نے بتایا کہ ہردارام سٹی (بیراگڑھ)میں واقعہ دشہرا میدان کے پاس الہ آباد بینک روڈ پر شیونگر میں ایک مکان سے نریش لال وانی (40)اور ان کے چھوٹے بھائی دھرمیندر لال وانی (36)کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
نریش کی لاش گھر کی دوسری منزل پر پھندے سے لٹکی ملی ہے جبکہ دھرمیندر کی لاش دوسرے کمرے میں فرش پر پڑی ہوئی ملی ہے۔ وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہا تھا۔ اس کی لاش ایک ہفتے سے زیادہ پرانی لگ رہی ہے۔
سٹی انسپیکٹر کشواہا نے بتایا کہ پڑوسیوں سے ملی اطلاع پر پولیس دستہ موقع پر پہنچا جہاں ایک مکان کی دوسری منزل پر نریش کی لاش پھندے سے لٹکی ملی۔ کمرے کا دروازہ توڑکر اس کی لاش نیچے اتاری گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد مکان کی تلاشی میں دھرمیندر کی لاش دوسرے کمرے میں فرش پر ملی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔