ETV Bharat / city

وزیر اعظم کا مدھیہ پردیش کے کسانوں سے خطاب آج - urdu news

ہزاروں کسان گزشتہ 22 دن سے دہلی کے متعدد سرحدی مقامات پر ڈٹے ہوئے ہیں تاکہ مرکز کے نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ بنایا جا سکے۔

PM
PM
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 8:53 AM IST

نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر پورے ملک سے پہنچے کسانوں کے گزشتہ 23 دنوں سے جاری احتجاج کے درمیان آج وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے کسانوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے۔

اس درمیان وزیر اعظم تینوں زرعی قوانین جس کی کسان مخالفت کر رہے ہیں، اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے۔

مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے ریاست کے رائےسین ضلع میں 'کسان کلیان' تقریب کا اہتمام کیا ہے جس سے وزیر اعظم جمعہ کو دو بجے خطاب کریں گے۔

ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ریاستی سطح کے ایک پروگرام کے تحت جمعہ کو مدھیہ پردیش کے کسانوں سے اپنے ورچوئل خطاب کے دوران نئے زرعی قوانین میں 'کسان کلیان' کے متلعق بات کریں گے۔

ہزاروں کسان گزشتہ 22 دن سے دہلی کے متعدد سرحدی مقامات پر ڈٹے ہوئے ہیں تاکہ مرکز کے نئے فارم قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ بنایا جا سکے۔

جمعرات کو مدھیہ پردیش کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم تقریباً 2 بجے ریاست کے کسانوں سے خطاب کریں گے۔

عہدیدار نے بتایا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے ضلع رائےسین میں ریاستی سطح کے 'کسان کلیان' ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ خریف کی فصلوں میں ہوئے کسانوں کے نقصان کی بھرپائی کے لئے 33.50 لاکھ کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں 16 سو کروڑ روپئے کی امدادی رقم ٹرانسفر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 20،000 کسان رائےسین میں ریاستی سطح کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی تقریر کے بعد وزیر اعظم مودی تقریباً دوپہر 2 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریاست کے کسانوں سے خطاب کریں گے اور انھیں نئے زرعی قوانین کی مفید دفعات کے متعلق تفصیل سے بتائیں گے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو کسان کلیان پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام اضلاع کے کلکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اس تقریب کے لئے ضروری انتظامات کریں اور یقینی بنائیں کہ اس کے متعلق معلومات کاشتکاروں تک پہنچے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ ریاست میں ضلع، بلاک اور پنچایت کی سطح پر بھی اسی طرح کے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ کووڈ 19 پروٹوکول بشمول معاشرتی فاصلے اور ماسک پہننے پر مکمل طور پر عمل کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.