ETV Bharat / city

مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچوں کی موت

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:22 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں اور انکی والدہ کا انتقال ہو گیا۔

مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچوں کی موت
مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچوں کی موت

مدھیہ پردیش کے رتلام میں آج ایک مکان کی چھت گرنے سے کمرے میں سو رہے ایک ہی خاندان کے دو بچوں اور ان کی ماں کی موت ہوگئی جبکہ شوہر سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ وہ اصل میں جھبوا ضلع کے رہنے والے ہیں اور پیشے سے ڈرائیور موہن (38) اپنی اہلیہ (35) اور بیٹے راجویر(دس) اور بیٹی یاشیکا (چھ) کے ساتھ اس مکان میں کرائے پر رہتا تھا۔

مکان کافی پرانا تھا اور اس کی چھت بہت زیادہ کمزور تھی۔ صبح تقریبا پانچ بجے چھت اچانک گر گئی اور خاندان کے لوگ ملبے میں دب گئے۔

لوگوں کی مدد سے پولیس نے چاروں افراد کو باہر نکالا لیکن شرمیلا، راجویر اور یاشیکا کی موت ہوگئی تھی، جبکہ موہن سنگین طور سے زخمی تھا۔ موہن کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.